ٹائم لائن
تمام چیزوں کو ترتیب میں نیچے دیئے گئی معلومات کے ساتھ لکھیں:
تاریخ
وقت (اگر آپ جانتے ہوں اور اگر ضروری ہو تو)
یہ واقعہ کہاں ہوا
واقعہ
جو لوگ اس میں شامل تھے
اس کو ثابت کرنے کے لئے شواہد
ٹائم لائن کو مختصر رکھیں
مثال
٢٠١٣
٢٠ مئی،٢٠١٣ ---لاگوس،نائجیریا
"میری [x] سے ہم دونوں کے خاندانوں کی موجودگی میں شادی ہو گئی ہے۔"
اس میں کون لوگ شامل تھے: میرے گھر والے اور دوست،اس کے گھر والے اور دوست سوائے اس کی بہن کے جو اس وقت حاملہ تھی اور سوڈان سے سفر کر کے نہیں آ سکتی تھی۔ اس کا ثبوت:شادی کی تصاویر (شواہد نمبر:٣-٧)، شادی کا سرٹیفکیٹ(شواہد نمبر:١٤)
٢٧ مئی، ٢٠١٣ --تقریباً ١٠ بجے --- ہمارے کمرے میں، شوہر کے گھر پہ (پتہ)
"جنسی تعلق منع کرنے پہ میرے شوہر مجھ پہ چلائے اور مجھے گالی دی۔ اس نے مجھے فحاش عورت کہا اور مجھ پہ "کونے کی دکان والے، ڈاکئے اور جو کوئی بھی مل جائے "کے ساتھ تعلقات رکھنے کا الزام لگایا۔"
٣ نومبر،٢٠١٣ --- ابوجا،نائجیریا میری نند کے گھر [پتہ]
"میرے شوہر نے میرا گلا دبایا اور میرے سسرال والوں نے اندر آ کے اس کو مجھ پر سے ہٹایا۔ وہ لوگ مجھے پھر ہسپتال لے کر گئے۔" (تفصیلات:پرسنل اسٹیٹمنٹ، پیراگراف ٢٢ )
اس میں کون لوگ شامل تھے: میرے شوہر کی بہن[y]، میری ساس [x]، اور شوہر[m]
اس کا ثبوت: نرس [نام] کا بیان، میری ساس اور نند کی گفتگو کا سکرین شاٹ[شواہد نمبر ١١] اور اسی طرح آپ ٹائم لائن کو جاری رکھ سکتے ہیں – تمام واقعات کو مختصر رکھیں۔
Last updated