# ٹائم لائن

تمام  چیزوں کو ترتیب میں نیچے دیئے گئی معلومات کے ساتھ لکھیں:

* تاریخ
*   وقت (اگر آپ جانتے ہوں اور اگر ضروری ہو تو)
*  یہ واقعہ کہاں ہوا
*   واقعہ
* جو لوگ اس میں شامل تھے
*  اس کو ثابت کرنے کے لئے شواہد

ٹائم لائن کو مختصر رکھیں

### **مثال**

#### **٢٠١٣**

**٢٠ مئی،٢٠١٣ ---لاگوس،نائجیریا**

> "میری \[x] سے  ہم دونوں کے  خاندانوں کی موجودگی میں شادی ہو گئی ہے۔"

اس میں کون لوگ شامل تھے: میرے گھر والے اور دوست،اس کے گھر والے اور دوست سوائے اس کی بہن کے جو اس وقت حاملہ تھی اور سوڈان سے سفر کر کے نہیں آ سکتی تھی۔ اس کا ثبوت:شادی کی تصاویر (شواہد نمبر:٣-٧)، شادی کا سرٹیفکیٹ(شواہد نمبر:١٤)

**٢٧ مئی،  ٢٠١٣  --تقریباً  ١٠ بجے --- ہمارے کمرے میں، شوہر کے گھر پہ (پتہ)**

> "جنسی تعلق منع کرنے پہ میرے شوہر مجھ پہ چلائے اور مجھے گالی دی۔ اس نے مجھے فحاش عورت کہا اور مجھ پہ "کونے کی دکان والے، ڈاکئے اور جو کوئی بھی مل جائے  "کے ساتھ تعلقات رکھنے کا الزام لگایا۔"

**٣ نومبر،٢٠١٣ --- ابوجا،نائجیریا  میری نند کے گھر \[پتہ]**

> "میرے شوہر نے میرا گلا دبایا اور میرے سسرال والوں نے اندر آ کے  اس کو مجھ پر سے ہٹایا۔ وہ لوگ مجھے پھر ہسپتال لے کر گئے۔" (تفصیلات:پرسنل اسٹیٹمنٹ،  پیراگراف ٢٢ )

**اس میں کون لوگ شامل تھے: میرے شوہر کی بہن\[y]، میری ساس \[x]، اور شوہر\[m]**

اس کا ثبوت: نرس \[نام] کا بیان، میری ساس اور نند کی گفتگو کا سکرین شاٹ\[شواہد نمبر ١١]\

**اور اسی طرح آپ ٹائم لائن کو جاری رکھ سکتے ہیں – تمام واقعات کو مختصر رکھیں۔**

# Agent Instructions: Querying This Documentation

If you need additional information that is not directly available in this page, you can query the documentation dynamically by asking a question.

Perform an HTTP GET request on the current page URL with the `ask` query parameter:

GET https://chayn.gitbook.io/how-to-build-a-domestic-abuse-case-without-a-lawyer/urdu-ardw/shwa-d-ak-a-krna/apyn-ks1-nmwn/aem-laen.md?ask=<question>

The question should be specific, self-contained, and written in natural language.
The response will contain a direct answer to the question and relevant excerpts and sources from the documentation.

Use this mechanism when the answer is not explicitly present in the current page, you need clarification or additional context, or you want to retrieve related documentation sections.