# شواہد کی اقسام: ویڈیو

### **اس میں کیا شامل کرنا چاہئے :**<br>

* ویڈیو
* ویڈیو کو واضح انداز میں نمبر کریں
* &#x20;تاریخ اور وقت
* &#x20;سمجھائیں کہ اس ویڈیو میں کون ہے
* اس کی اصل زبان میں تحریری نقل اور جس بھی زبان میں آپ اس کا ترجمہ کرنا چاہیں
* ہر لائن کا ایجنسی اور آفسوں میں استعمال کی جانے والی زبان  یا سرکاری زبان میں ترجمہ
  * اس کا ترجمہ آپ  کسی  پروفیشنل  ترجمہ کرنے والی ایجنسی سے کروا سکتے ہیں یا پھر  کسی ایسے شخص سے جسے آپ ذاتی طور پر جانتے ہوں یا پھر آپ خود بھی اس کا ترجمہ کر سکتے ہیں۔
  * اس میں ترجمہ کرنے والے سے رابطے کی تفصیلات بھی شامل کریں۔
  * کسی قسم کی کلچرل باتیں یا پیار سے بلائے جانے والے نام جیسے کہ کوئی پیار سے بلائے جانے والا نام یا ٹائٹل کے بارے میں بتائیں۔
* ایک نوٹ  جس میں آپ ویڈیو کا مفہوم  بتایا گیا ہو اور ان واقعات کے بارے میں بتائیں جس کا ذکر اس ویڈیو میں آنے والے لوگوں نے کیاہے، تا کہ جو آپ کو نہ جانتا  ہو اور ان واقعات کے بارے میں نہ جانتا ہو، وہ اس کو سمجھ سکے۔<br>

### **تفصیلات**

حالانکہ ویڈیو کو ریکارڈ کرنا آڈیو ریکارڈ کرنے سے زیادہ خطرناک ہوسکتا ہے،  لیکن آپ یہ کر سکتے ہیں۔ آپ اپنے سمارٹ فون کو ایسی طرح رکھ کر ریکارڈنگ کر سکتے ہیں کہ کسی کو شک نہ ہو۔ یہ بہت ضروری ہے کہ یہ سارا منظر آپ کے ابیوزر کوغیر معمولی نہ لگے۔بچوں کا دھیان رکھیں کہ وہ اسے ڈھونڈھ کر آپ سے اس بارے میں سوال کر سکتے ہیں یہ جانے بغیر کہ اس کی وجہ سے آپ خطرے میں آ سکتے ہیں۔اگر آپ ایسا کرنے کا سوچ رہے ہیں تو ایسا کرنے سے کچھ ہفتوں پہلے باتوں  باتوں میں ذکر کریں کہ آپ کا فون کچھ مسلہ کر رہا ہے۔ اگر آپ پکڑے جائیں- تو فون کو الزام دیں۔اس کو کرنے کا دوسرا طریقہ لیپ ٹاپ کے ذریعے ہےکیونکہ آپ سکرین کی روشنی اتنی کم کر دیں کہ ایسا لگے کہ وہ بند ہوگیا ہے لیکن حقیقت میں چل رہا ہو۔

اگر آپ ایسی  وڈیو ریکارڈ کر نے  میں کامیاب ہو جائیں، جو آپ کے دعووں کو ثابت کرے اور جس میں آپ کے تعلقات میں بد سلوکی کی نوعیت کا ثبوت مل سکے،  یاکوئی تشدّد کا واقعہ دکھا سکے  تو، یہ آپ کے کیس کے لئیے انتہائی مفید ہو سکتا ہے۔

یہ ضروری ہے کہ اس ویڈیو میں کیا ہو رہا ہے، اس میں کون ہے،  کون کیا کہ رہا ہے  اور اس کا مفہوم کیا ہے، آپ اسے واضح طور پر بیان کریں۔ اتھارٹیز اور وکیل یہ جاننا چاہیں گے کہ یہ کیسے آپ کے کیس کو سپورٹ کر رہا ہے۔یہ سب آپ اصل ویڈیو ریکارڈ کرنے کے بعد اس میں شامل کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کو ریکارڈنگ کا قانونی پہلو نہیں سمجھ آتا تو فکر نہ کریں ۔بس ریکارڈ کر لیں۔ بعد میں اگر آپ پتا چلے گا کہ یہ آپ کے کام آئے گا چاہے وہ  پولیس، این جی او، کسی چاہنے والے یا وکیل کو اپنا کیس لینے پر آمادہ کرنے کے لئے اس کا استعمال کرنا ہو، تو تب یہ  آپ کے کام آئے گا۔<br>


---

# Agent Instructions: Querying This Documentation

If you need additional information that is not directly available in this page, you can query the documentation dynamically by asking a question.

Perform an HTTP GET request on the current page URL with the `ask` query parameter:

```
GET https://chayn.gitbook.io/how-to-build-a-domestic-abuse-case-without-a-lawyer/urdu-ardw/shwa-d-ak-a-krna/shwa-d-ky-aqsam-wy-yw.md?ask=<question>
```

The question should be specific, self-contained, and written in natural language.
The response will contain a direct answer to the question and relevant excerpts and sources from the documentation.

Use this mechanism when the answer is not explicitly present in the current page, you need clarification or additional context, or you want to retrieve related documentation sections.
