> For the complete documentation index, see [llms.txt](https://chayn.gitbook.io/how-to-build-a-domestic-abuse-case-without-a-lawyer/llms.txt). Markdown versions of documentation pages are available by appending `.md` to page URLs; this page is available as [Markdown](https://chayn.gitbook.io/how-to-build-a-domestic-abuse-case-without-a-lawyer/urdu-ardw/taarf.md).

# تعارف

کاش مجھے اس کا تب پتہ ہوتا جب میں نے اپنے کیس پر کام کرنا شروع کیا تھا۔ میں نے کچھ شواہد اکٹھے کئےتھے اگرچہ میں کہنا چاہوں گی کہ پولیس نےآڈیو کے شواہد دینے سے انکار کر دیا تھا۔ میں سمجھتی ہوں کے یہ گائیڈ، وکیل کے بغیر گھریلو تشددکا کیس از خود تیار کرنا، ان سب کو فائدہ دے گا جو اس عمل سے گزر رہے ہیں اور ان کو بھی مدد مل سکتی ہے  جہاں اسکی ضرورت پڑنے کا  امکان ہو  سکتا ہے۔  بہترین

او پی سروائیور

کاش میں نے اسے دس سال پہلے پڑھا ہوتا۔ اس میں شواہد اکٹھے کرنے کے متعلق دی گئی ایڈوائس کسی بھی وکیل یا پولیس کی دی ہوئی ایڈوائس سے بہتر ہے۔ میں بہت زیادہ شواہد اکٹھے کر سکتی تھی۔ اگر کوئی توہین آمیز تعلقات میں ہو یا ایسے تعلق سے نکلا ہو۔ میں کہوں گی اس کو یہ ضرور پڑھنا چاہئے۔

ایچ ایس سروائیور

یہ گائیڈ آسان، جامع اور مختصر ہے اور اگر کوئی وکیل آپ کی ترجمانی کررہا ہے تب بھی میں اس کو پڑھنے کے لئے کہوں گی۔

جوئینا سروائیور

واقعی آنکھیں کھولنے کے لئے ہے۔

این یو سروائیور

جب بد سلوکی پر میرا لڑائی جھگڑا شروع ہوا،اس وقت سوشل میڈیا، سرچ انجن

وغیرہ کا استعمال اتنا زیادہ نہیں تھا۔ اس لئے مجھے کچھ نہیں سوجھتا تھا۔ اگر اسوقت’’وکیل کے بغیر گھریلو تشددکا کیس از خود تیار کرنا‘‘مجھے دستیاب ہوتا تنہ صرف میری معلومات اور میری ہمت میں بڑا فرق پڑتا بلکہ میرے جیسی اوروں کو بھی ایسا ھی فائدہ ہوتا۔یہ یقینی طور پر حالات سے نبرد آزما ہونے کا بہترین آلہ ہے۔

کرسٹین ٹیلر، ڈومیسٹک ایبوز سپورٹ گروپ آرگنائزر