ہم نے یہ گائیڈ کیوں بنائی؟
چین کا ماننا ہے کہ ایک خوشحال زندگی سب کا حق ہے- تشدّد، جبر اور روک ٹوک سے محفوظ۔افسوس، دنیا بھر میں ٣ میں سے ١ گھریلو تشدّد کا شکار ہے اور کچھ ممالک میں، یہ نمبر بڑھ کر آبادی کی ٨٠ % سے ٩٠ % تک پہنچ جاتا ہے۔عورتوں کا ساتھ کام کرنے سے، ہم جانتے ہیں کہ انصاف حاصل کرنا سب سے مشکل کام ہے، خاص طور پہ تب اگر آپ پر تشدّد تعلقات میں ہوں۔ ہم ایسی گائیڈ بنانا چاہتے تھے جو آپ کو اپنی شرائط پر انصاف دلانے میں مدد کرے۔ اگر آپ قانونی کاروائی نہیں بھی کرنا چاہتے، تب بھی آپ نہیں جانتے یہ آپ کے کب کام آ جائے! تو، ایک ١٠٠ % رضاکارانہ چھوٹی سی چیرٹی کے تحت، ہم نے ایک چھوٹے ٣٠٠ £ کا گرانٹ حاصل کیا تا کہ یہ سب بنا سکیں اور ہم ١٠ رضاکاروں کی ٹیم بنائی،جو اپنے ہر فارغ وقت میں اس پر کام کرتے ہیں۔ ہم نے اس گائیڈ پہ تعاون کے ساتھ، سڑکوں پہ چلتے ہوئے، دنیا کے مختلف حصّوں سے ایک دوسرے سے لائیو چیٹنگ کر کے، اپنی آفس کی نوکری میں لنچ بریک کے دوران، اور ویک اینڈ پہ، کام کیا۔ایک بار ہم نے گائیڈ کا کافی حصّہ لکھ لیا، تو ہم نے اپنے نیٹ ورک کے ذریعے این –جی- او، کارکن، سپورٹ ورکرز اور سب سے ضروری ان حالات سے بچنے والے لوگ اوروکلاء کی مدد حاصل کی کہ وہ اس ڈاکومنٹ کو اور بہتر بنا سکیں۔ آپ ان سب شاندار لوگوں کے نام اس گائیڈ کے آخر میں دیکھ سکتے ہیں۔ اس گائیڈ میں شرکت کرنے والے لوگ اس بات کو بہت مانتے ہیں کہ آپ کی زندگی ہمیں اور دنیا میں لوگوں کے لئے بہت اہمیت رکھتی ہے۔ اس لئے ہم نے یہ گائیڈ بنائی ہے۔ہم میں سے کئی لوگ خود اس قسم کے تشدّد سے گزر چکے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اس گائیڈ میں ہمارا نظریے کی ذکر کیا ہے وہ مزید بلاوجہ کی تکلیف کو کم کرے گا۔ اپنا مستقبل بنانے کے لئے ان موجودہ حالات میں لوگوں اور اس گائیڈ جیسے وسائل کے ذریعے مدد لے کر آپ نے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ یہ گائیڈ اچھے خیالات اور اچھی نیتوں کے ساتھ بنائی گئی ہے اور حالانکہ ایسا ہوسکتا ہے کہ اس بھی دی گئی معلومات ہمیشہ آپ کے مفہوم کے لئے صحیح نہیں ہوگا لیکن اس کے بنیادی اصول یاہے ٹھیک ہی ہوں گے۔ اگر یہ گائیڈ آپ کے لئے مددگار ثابت ہوئی، تو ہم بہت شکر گزر ہوں گے اگر آپ ہمارا فیڈبیک کا فارم بھرسکیں یا ہمیں team@chayn.co پہ ای میل بھیجیں۔ کیونکہ، ہم بلکل رضاکارانہ طور پر اور ایک محدود بجٹ میں کام کر رہے ہیں، ہمارے کام کے بارے میں آپ کا فیڈبیک ہمارے لئے بہت معنی رکھتا ہے! ایک آخری مہربانی – برائے مہربانی اسے کسی ایک ایسے شخص کو ضرور دیکھائیں جس کے لئے یہ فائدہ مند ہوسکتا ہے۔
Last updated