تعارف

کاش مجھے اس کا تب پتہ ہوتا جب میں نے اپنے کیس پر کام کرنا شروع کیا تھا۔ میں نے کچھ شواہد اکٹھے کئےتھے اگرچہ میں کہنا چاہوں گی کہ پولیس نےآڈیو کے شواہد دینے سے انکار کر دیا تھا۔ میں سمجھتی ہوں کے یہ گائیڈ، وکیل کے بغیر گھریلو تشددکا کیس از خود تیار کرنا، ان سب کو فائدہ دے گا جو اس عمل سے گزر رہے ہیں اور ان کو بھی مدد مل سکتی ہے جہاں اسکی ضرورت پڑنے کا امکان ہو سکتا ہے۔ بہترین

او پی سروائیور

کاش میں نے اسے دس سال پہلے پڑھا ہوتا۔ اس میں شواہد اکٹھے کرنے کے متعلق دی گئی ایڈوائس کسی بھی وکیل یا پولیس کی دی ہوئی ایڈوائس سے بہتر ہے۔ میں بہت زیادہ شواہد اکٹھے کر سکتی تھی۔ اگر کوئی توہین آمیز تعلقات میں ہو یا ایسے تعلق سے نکلا ہو۔ میں کہوں گی اس کو یہ ضرور پڑھنا چاہئے۔

ایچ ایس سروائیور

یہ گائیڈ آسان، جامع اور مختصر ہے اور اگر کوئی وکیل آپ کی ترجمانی کررہا ہے تب بھی میں اس کو پڑھنے کے لئے کہوں گی۔

جوئینا سروائیور

واقعی آنکھیں کھولنے کے لئے ہے۔

این یو سروائیور

جب بد سلوکی پر میرا لڑائی جھگڑا شروع ہوا،اس وقت سوشل میڈیا، سرچ انجن

وغیرہ کا استعمال اتنا زیادہ نہیں تھا۔ اس لئے مجھے کچھ نہیں سوجھتا تھا۔ اگر اسوقت’’وکیل کے بغیر گھریلو تشددکا کیس از خود تیار کرنا‘‘مجھے دستیاب ہوتا تنہ صرف میری معلومات اور میری ہمت میں بڑا فرق پڑتا بلکہ میرے جیسی اوروں کو بھی ایسا ھی فائدہ ہوتا۔یہ یقینی طور پر حالات سے نبرد آزما ہونے کا بہترین آلہ ہے۔

کرسٹین ٹیلر، ڈومیسٹک ایبوز سپورٹ گروپ آرگنائزر

Last updated