جدید ٹیکنالوجی جیسے کہ موبائل فون، انٹرنیٹ، وغیره نے جارحانہ مزاج رکھنے والے افراد کے لیےاپنے شکار کو ہراساں کرنے اور ان کا پیچھا کرنے میں آسانیاں پیدا کر دیں ہیں، چاہے وه انٹرنیٹ ہو یا حقیقی زندگی۔ آپ کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ اب آپ اپنے بچاؤ کے لیے مؤثر اقدامات کر سکتے ہیں۔ یہ گائڈ آپ کو خطرات کو سمجھنے اور ان سے نمٹنے میں رہنمأی فراہم کرتی ہے۔