خطرات/خدشات
Last updated
Last updated
آپ کو اپنی آن لائن موجودگی کا اتنا ہی خیال رکھنا چاہئے جتنا آپ اپنی ذاتی موجودگی کا رکھتے ہیں۔ آپ کی آن لائن موجودگی کی حفاظت آپکی صحت اور خوشی کے لئے بہت اہم ہے۔ اگر کوئ بلا عجازت ہماری آن لائن موجودگی میں رکاوٹ بنتا ہے تو یہ بلا شک وشبہ خلاف ورزی کے برابر ہے
اپنے آپ سے پوچھیں:
کون؟ آپ کا تعاقب یا آپ کے ساتھ بدسلوکی کرنے والا کون ہے؟ کیا آپ اس کو جانتے ہیں؟ کیا اس کا آپ سے کوئ تعلق ہے؟ کیا اس کے پاس مالیاتی وسائل ہیں؟ کیا وہ سیاسی یا سماجی طور پر بااثرہے؟ کیا اسے ٹیکنا لوجی/ فنیات کا استعمال آتا ہے؟
کہاں؟ کیا آپ کا ماحول خطرے میں اضافہ کرتا ہے؟ کونسے قوانین اور طریقہ اور حکمت عملی نافذ شدہ ہیں؟ آپ کے یا آپ کے ساتھ بد سلوکی کرنے والے کے سماج اورخاندان کے تہذیبی اقدارکیا ہیں؟ اگرآپ نہیں جانتے ہیں، تو آپ ان لوگوں سے بات کریں جن پرآپ کو اعتماد ہے اور معلومات حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ ۔ اگر حفاظت اور رازداری کے قوانین کے بارے میں معلومات حاصل کرنا مشکل ہو رہا ہے تو یا تو وہ قوانین موجودہ ہی نہیں یا تو وہ صحیح طریقے سے نافذنہیں ہیں۔ اس طرح آپ کا ماحول خطرے میں اضافہ کرتا ہے۔
کیسے؟ جہاں آپ رہتے ہیں،کیا وہاں کسی کو رشوت دینا آسان کام ہے؟ کیا آپ کا تعاقب کرنےوالا اپنے اقتصادی اور سماجی اثراستعمال کرکے آپ کی معلومات تک رسائی حاصل کر سکتا ہے؟ کیا آپ کا تعاقب کرنے والا آپ کے رشتہ داروں پرحاوی ہے؟
اسمارٹ پرائیویسی کا رازداری کا امتحان یہاں لیں.
صرف آپ ہی کو پتہ ہے کہ آپ کون سے آلات استعمال کرتے ہیں، کون سے اطلاقات (ایپز) اورخدمات (سروسز) کا پتہ ہے، اوران کا آپ کس طرح اور کیوں استعمال کرتے ہیں۔ مندرجہ با لا کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی حکمت عملی کا فیصلہ کریں اور یہ یاد رکھیں شاید یہ فیصلہ آپ کے رویئے میں تبدیلی کا سبب بنے یا کسی حد تک پریشانی کا سبب بھی ہو سکتا ہے چنانچہ اس حکمت عملی اور تجاویز پر عمل کریں جو آپ کی صورت حال سے متابقت رکھتے ہوں۔
ایپز اور آلات/ devices & apps
ایپز، آلات اور نیٹ ورک کا انتخاببہت احتیاط کے ساتھ کریں۔ یاد رکھیں کہ آپ کا موبائل فون اور لیپ ٹاپ ممکنہ طور پرآپ کی معلومات( ڈٰیٹا) جمع کر رہے ہیں جو نہ صرف آپ کے سروس فراہم کرنے والے کے پاس پہنچ سکتا ہے بلکہ آپ کا تعاقب کرنے والا بری نیت کے ساتھ اس معلومات کو استعمال کر سکتا ہے۔
** ای میل اکاؤنٹ**
آپ کا ای میل اکاؤنٹ آپ کی تمام آن لائن سرگرمیوں کا مرکز ہے، مثلاً دوسری سائٹز پر دوسرے اکاؤنٹ بنانے کے لئے یا سوشل میڈیا سائٹز پر اس کا استعمال ہوتا ہے اگر آپ کا ای میل اکاؤنٹ خطرے میں ہے تو آپ کا ڈیٹا اور باقی سارے اکاؤنٹ بھی خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔
اسپائیویئر: (جاسوسی کمپیوٹر سافٹ ویئرجو آپ کا ڈیٹا آپ کےعلم کے بغیر حاصل کر سکتا ھے**
آپ کے فون سے آپ کے علم میں لائے بغیر مائکروفون کے دائرہ کار کے اندر کسی بھی آواز کی صوت بندی (ریکارڈنک) اورترسیل کا عمل کیا جا سکتا ہے۔ اس ہی طرح کچھ فونزکو ریموٹ سے شروع کر کے کام میں لایا جا سکتا ہے، لیکن وہ پھر بھی بند نظر آتے ہیں۔