شواہد کی اقسام:ایجنسیوں کی رپورٹس
اس میں کیا شامل کرنا چاہئے :
آپ اس قسم کی رپورٹس شامل کر سکتے ہیں:
آپ کے ہسپتال، نرس، ڈاکٹر، تھراپسٹ، یا مساج کرنے والے آفیشل رپورٹ جو آپ کی جسمانی اور ذہنی صحت کی ضمانت دے سکے۔ وہ ایسے کسی واقعہ کے گواہ بھی ہوسکتے ہیں جب آپ کا پارٹنر ہسپتال میں آپ پر چِلّایا ہو یا کسی چیک اپ پر آپ کے ساتھ آتا ہے۔
آپ پر تشدّد کرنے والے کے خلاف کوئی بل، سزا، واقعہ کی رپورٹ یا پولیس کی کوئی وارننگ۔
آپ پر تشدّد کرنے والے کے خلاف کوئی کرمنل کیس یا اگراس نے آپ کے خلاف کوئی کیس درج کیا ہو۔
گھریلوتشدّد سے بچنے والوں کے لئے کوئی آرگنائزیشن جیساکہ کسی پناہ گاہ،لاء فرم یہاں تک کہ سپورٹ ہیلپ لائن کی طرف سے کوئی سپپورٹنگ خط۔
کسی ایسی آرگنائزیشن کا خط جو مشکلات میں لوگوں کی مدد کرتی ہو۔ مثلاًسوشل سروسز۔
کوئی اور سرکاری دستاویز، رپورٹ یا ثبوت جو آپ کے خلاف ہوےتشدّد کو یا آپ پر تشدّد کرنے والے کا کسی اور پر تشدّد ثابت کر سکے۔
تفصیلات
کسی غیر جانبدار آرگنائزیشن کی کوئی رپورٹ جو آپ کی کہانی کی تصدیق کرے، فائدہ مند ہو سکتا ہے۔۔ ایسی رپورٹ پولیس یا عدالت یا کسی اور کو یہ ظاہر کرتی ہے کہ آپ (۱) آپ سچ بتا رہے ہیں (۲) آپ نے مددحاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔
بعض کیسوں میں اسطرح کی رپورٹ کاحاصل کرنا، جیسا کہ بیان، یا گفتگو اور ملاقات کا ثبوت آسان اور سیدھا اور آسان عمل ہے۔آپ ان کے پاس جائیں اور ان سے اس واقعہ یا گفتگو کا ریکارڈ مانگیں اور وہ آپ کو مل جانا چاہئے۔ بعض کیسز میں وہ ایسا کرنے سے ہچکچاتے ہیں یا اس کےلئیے آپ کو پیسے دینا پڑتے ہیں۔اس کے اتنے زیادہ پیسے نہیں ہونے چاہئے۔ اگر وہ آپ سے پیسے مانگیں تو آپ انہیں اپنی مالی مشکلات کا بتا کر پیسے معاف کروا سکتے ہیں۔گھریلو تشدّد کے خلاف آرگنائزیشن، اکثر آپ کو مفت میں ثبوت دلوا سکتی ہیں کیونکہ ان کا اصل مقصد آپ کو محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ آپ کی مدد کرنا ہی ہے۔
کئی کیسوں میں ایسا ہوسکتا ہے، کہ آپ ثبوت حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن آرگنائزیشن کو پتہ نہیں کہ اسے کیسے حاصل کیا جائے۔ مثال کے طور پر، کہ اسکول نے نوٹس کیاہے کہ آپ کا بچہ توجہ نہیں دے رہا یا خوفزدہ ہے یا اس نے ٹیچر کو رازدارانہ بتایا ہے کہ گھر میں کیا ہو رہا ہے۔ ایسا ہوسکتا ہے کہ ٹیچر کو نامعلوم ہو کہ وہ اس کا ثبوت آپ کو کیسے فراہم کرے۔ ایسے موقعے پر آپ کوصرف اسکول کے لیٹر ہیڈ والے پیپر پر ٹیچر کے بیان کی ضرورت ہوگی کہ وہ اس بارے میں کیا جانتے یا جانتی ہیں۔ اس پرتاریخ اور ان کی دستخط ہونا ضروری ہیں، اور ساتھ میں ان کی شناختی کارڈ کی کاپی ہونی چاہئے۔ اگر وہ اپنی آئی ڈی نہ دینا چاہیں تو انکا پورا نام ضرور شامل کریں تاکہ اگر اتھارٹی اس بارے میں ان سے رابطہ کرنا چاہے تو کر سکے۔
اس طرح، اگر آپ نے اپنے شوہر کے خلاف پولیس سے تنبیہ کی درخواست کی ہےاور وہ نامنظور کر دی گئی ہو تو آپ اس کو ثبوت کے طور پر پیش کریں کہ یہ ظاہر کرے گا کہ آپ نے خود کو محفوظ رکھنے کے لئے کچھ کیا ہے اور یہ کہ وہ آپ کو نقصان پہنچانے کے قابل ہے۔
اگر آپ کے پاس یہ نہ ہوں یا آپ انہیں حاصل نہ کر سکیں تو زیادہ پریشان مت ہوں۔آپاس کی کمی دوسرے حصّوں کو مضبوط کر کے کر سکتے ہیں۔
تو، ایک پین اور کاغذ لیں اور:
ان تمام آرگنائزیشن اور لوگوں کا سوچیں، جن سے آپ نے رابطہ کیا ہو یا وہ آپ کے حالات کے بارے میں جانتے ہوں – انہیں لکھ کر لسٹ بنائیں۔
رابطے کے لئے صحیح شخص کو ڈھونڈھیں۔ ان سے بات کرنے کے صحیح طریقے کے بارے میں سوچیں۔اگر آپ ابھی بھی اپنے تشدّد کرنے والے پارٹنر کے ساتھ رہتے ہیں، تو رابطہ کیئےہوئے شخص سے اس بات کو خفیہ رکھنے کو کہیں۔
ان سے مل کر بات کرنا ہی بہتر ہوگا لیکن اس کا انحصار آپ کے ان سے رشتے پہ ہوگا۔اگر آپ ان سے آمنے سامنے بات کر رہے ہیں تو انہیں خط یا اپنے بیان میں شامل کرنے کے لئے اہم پوائنٹس کی ایک لسٹ ان کے ہاتھ میں دیں تاکہ آپ نے انہیں جوکرنے کو کہا ہےیا جو معلومات مانگی ہیں وہ اس بارے میں بھول نہ جائیں –اس طرح آپ کو پولیس سے آپ پر تشدّد کرنے والے کے خلاف پروبیشن یا پیرول کے ریکارڈ کے لئے کرنا پڑے گا۔
اگر آپ کسی آرگنائزیشن یا گھریلو تشدّد سے پناہ دلانے والوں سے بیان چاہتے ہیں تو آپ کو اس کے لئے انہیں ایک درخواست کا خط لکھنا ہوگا۔
Last updated