شواہد کی اقسام:مزید۔ جرنل یا ڈائری میں انٹری
اس میں کیا شامل کرنا چاہئے :
آپ نے یہ جرنل بنانا کیوں شروع کیا، اسے کور لیٹر میں سمجھائیں
جرنل یا ڈائری میں انٹری کی کچھ مثالیں-یہاں اپنے کیس کے لئے اہمیت کے حساب سے انہیں نمایا کریں
پورا جرنل-اگر آپ کے پاس موجود ہو تو
مشورہ:
اگر آپ اب جرنل بناناشروع کر رہے ہیں تو، اس بات کا دھیان رکھیں کہ اس میں جتنا ہو سکے اتنی تفصیل شامل کریں جس میں تاریخ،وقت،جگہ، واقعات، اور ان واقعات سے آپ جسمانی اور نفسیاتی طور پر کس طرح متاثر ہوئے، یہ سب شامل کریں۔
آن لائن جرنل بنانے کے لئے نصیحت: تمام آن لائن انٹریز کے لئے پرنٹ آوٹ یا ان کی لنک شامل کریں۔
آف لائن جرنل بنانے کے لئے نصیحت: جرنل کی تصویر لیں اور اسے ثبوت کے طور پر جمع کروائیں لیکن اہم انٹریز کو الگ سے لکھ لیں تا کہ آپ کی لکھائی کو سمجھنے میں مشکل نہ ہو۔
تفصیلات
آن لائن یا آف لائن ڈائری رکھنا کئی طرح سے فائدہ مند ہو سکتا ہے جیسا کہ:
آپ کے ساتھ کب اور کیا ہوگا، اس آپ بیتی کا ریکارڈ رکھنے سے فائدہ یہ ہوگا کہ کوئی آپ پر یہ الزام نہیں لگا سکتا کہ یہ سب آپ کا بس خیال ہی ہے۔اور آپ کے پاس تمام تفصیلات موجود ہوں گی۔
اگر آپ اس وقت سوچیں تو چھوٹی چھوٹی چیزوں کا ریکارڈ رکھنا آپ کو معمولی لگے گا لیکن، جب آپ آگے جا کر اس سب کو پڑھیں گے تو یہ آپ پر تشدّد کرنے والے کی ضدّی اور سخت مزاج طبیعت کو ثابت کرے گا۔
اس کو عدالت میں پیش کریں گی تو یہ آپ کے دعووں کو ثابت کرے گا خاص طور پہ اگر یہ تشدّد کافی عرصے سے چلتا آ رہا ہو تو۔
کور لیٹر میں لکھیں، بتائیں کہ ایسا کیا ہوااور کب ہوا جو آپ نے یہ ڈائری رکھنی شروع کی – اس سے فرق نہیں پڑتا کہ یہ ڈائری آن لائن تھی یا آف لائن، آپ اس میں روز لکھتے تھے یا کبھی کبھی۔ اگر آپ ابھی جرنل بنانا شروع کریں گے تو اس بات کا دھیان رکھیں کہ آپ اس میں جتنی تفصیل شامل کر سکتے ہیں ہیں، کریں جس میں تاریخ، دن،وقت، واقعہ اور ان کا آپ پر جسمانی اور نفسیاتی طور پر کیا اثر ہوا۔
اگر آپ نے آف لائن ڈائری بنائی ہوئی ہے اور آپ کو ڈر ہے کہ آپ کا ابیوسراسے ڈھونڈھ کے برباد کر دے گا -اس ڈائری کی اہم انٹریز کی تصاویر لے کر کس قابل بھروسہ شخص کو ای میل کردیں۔ہمیشہ اسے کہیں چھپا کر رکھیں جہاں اسے کوئی ڈھونڈھ نہ پائے اور اس میں تب ہی لکھیں جب آپ کو یقین ہو کہ کوئی آپ کو دیکھ نہ رہا ہو۔
کور لیٹر میں اہم انٹریز کو نمایا کریں اور ان تمام انٹریز کو جو آپ کی پرسنل اور حمایتی بیان کی تصدیق کرے۔اس بات کا خیال رکھیں کہ متعلقہ صفحات پر شواہد کے نمبر ڈالیں تا کہ آپ ان کا حوالہ دے سکیں۔
علیحدہ سے، اگر آپ کی آن لائن ڈائری ہو تو تمام انٹریز کا پرنٹ آوَٹ نکال لیں یا انہیں کسی فائل میں لوڈ کرکے جمع کروا دیں۔ اگر آف لائن ڈائری ہے تو، آپ ڈائری کے تمام اہم واقعات کو کاپی کرلیں اور ڈائری جمع کروا دیں۔اگر آپ کی ڈائری کھو گئی ہے یا اسے تباہ کر دیا گیا ہے تو، آپ جرنل کی انٹریز کی تصاویر جمع کروائیں تاکہ وہ ڈائری کی موجودگی کا ثبوت دے سکیں۔
نمونہ/مثال:
"جب میں نے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ رہنا شروع کیا، میں نے اسی پہلے ہفتے میں "پینزو" پر اس کی عادت کے نوٹس لکھنا شروع کر دیئے۔ مجھے لگتا تھا کہ وہ ہر چیز کے بارے میں بہت پابند ہے، بہت کامل پسند ہے۔دو ہفتوں کے بعد، میں نے اسے بٹھا کر اسے اپنے نوٹس دکھائے۔میں نےاس کے گھر میں رہنے کے اس کے دیئے ہوئے ٥٣ اصول لکھے تھے – میں نے اس سے پوچھا، "تم جانتے ہو تم کیا چاہ رہے ہو؟ کیا تمہیں نہیں لگتا یہ بہت زیادہ ہے؟" اس نے کہا "بلکل نہیں، یہ ٹھیک ہے"۔ اور تب سے وہ اور زیادہ کنٹرولنگ ہو گیا، اس نے مجھے گالیاں دینی شروع کردیں اور جمانی طور پہ بھی دھمکانا شروع کر دیا۔میرے پاس نہ تو کوئی نوکری تھی نہ پیسے اور میں پھنس چکی تھی۔لیکن میں انے پرائیویٹ جرنل میں نوٹس لیتی رہی- میں جو محسوس کرتی تھی، وہ جس طرح میرے جذبات کو نظر انداز کرتا تھا ، وہ سب میں لکھتی گئی۔اس جرنل کی وجہ سے بہت سہارا رہتا تھا جب وہ مجھے ایسا محسوس کرواتا تھا کہ میں بلکل پاگل ہوں۔جب مجھے آخر کار نوکری ملی تو میں نے ایمرجنسی تھراپسٹ کو دکھانے کے قابل ہوئی اور اس کو سب بتایا۔"وہ آدمی تشدّد کر رہا ہے اور اس سے پہلے کہ تم میں ہمّت نہ رہے، اس رشتہ سے نکل جاؤ"۔میں نے پولیس کی مدد سے گھر سے اپنی چیزیں جمع کی جب وہ کام پہ تھا اور ایک لوکل ڈی وی سینٹرچلی گئی۔ان نوٹس کا الیکٹرانکلی محفوظ رکھنے سے مجھے بہت مدد ملی۔انہوں نے اس کو عدالت میں استعمال کیا اور اس سے مجھے ریسٹریننگ آرڈر حاصل کرنے میں مدد ملی۔ جج نے کہا کہ اس نے ایسے بہت سے کیسز دیکھے ہیں، لیکن یہ سب سے برے کیسز میں سے تھا۔"
۔۔۔۔ ایک بہادر لڑکی۔
Last updated