محفوظ انداز سے آن لائن کیسے رہا جائے: ٥ منٹ کا آن لائن پرائیویسی چیک اپ

یہ ٥ منٹ کے آن لائن پرائیویسی کا چیک اپ یہ جاننے کے لئے استعمال ہو سکتا ہے کہ آپ کہاںمشکل میں آ سکتے ہیں۔ ہم ایک تفصیلاتی گائیڈ بنا رہے ہیں جس میں آپ آن لائن یا آف لائن ٹریک ہونے سے بچ سکیں۔ ایک بار یہ تیار ہو جائے، آپ اسے یہاں سے حاصل کر سکتے ہیں: https://chayn.gitbook.io/diy-online-safety/urdu-ardw

آپ کہاں آن لائن ٹارگٹ ہو سکتے ہیں

آپ، آپ کے بچے اور آپ کے خیر خواہ

  1. آپ کی ڈیوائسز/آلات

  2. ای میل

  3. سوشل میڈیا

  4. میسج کرنے کی ایپ

  5. انٹرنیٹ سے چلنے والی ایپ

  6. بینکنگ

  7. کوئی ایسی ویب سائٹ جہاں آپ کو اکاؤنٹ بنانا ہو

آن لائن ٹریکنگ کے لئے استعمال ہونی والی عام تکنیک

  1. ویب سائٹ یا ڈیوائس کے ذریعے معلومات کا جمع کرنا اور اسے آگے کرنا

  2. سوشل میڈیا پہ لکھا ہوئی پبلک معلومات

  3. کوئی آپ کے اکاؤنٹ کو ہیک کر لے

  4. کوئی آپ کے کسی ایک اکاؤنٹ کو ہیک کر لے اور اس سے دوسرے اکاؤنٹ تک پہنچنے کی کوشش کرے

  5. کوئی آپ کا پاسورڈ بوجھ لے یا پتا کروا لے

  6. سپیم اور سپائی ویئر جو آپ کے سسٹم کو خراب کرے اور آپ پر جاسوسی کرے

  7. کوئی آپ بن کر یا آپ کا کوئی رشتہ دار بن کر آپ کا پیچھا کرے

پرائیویسی چیک لسٹ ☑مختلف طریقوں سے اپنے آپ کو گوگل کریں

" پہلا نام، آخری نام" "آخری نام، پہلا نام"، "آپ کا فون نمبر"، "آپ کے گھر کا پتہ"، "آپ کا نام+جاب کا نام" یا ایسی کوئی بھی چیز جس سے آپ کو ڈھونڈھا جا سکتا ہو۔

اپنے بارے میں تصاویر کے حصّے میں بھی دیکھیں۔ اپنے آپ کو spokeo پہ بھی ڈھونڈھیں۔

نتیجہ آپ نے اپنے آپ کو کہا پایا؟

حل نہ مناسب مواد کو ہٹائیں اور یا پھر اسے اپنے فائدے کے لئے استعمال کریں۔

☑ سوشل نیٹ ورک پر اپنے آپ کو ڈھونڈھیں

ایک نقلی اکاؤنٹ بنا کر اپنی سوشل پروفائل ڈھونڈھنے کی کوشش کریں۔ دیکھیں کتنی معلومات آپ کے اور آپ کے قریبی لوگوں کے لئے پبلک کی ہوئی ہیں۔ اپنی ڈیوائس پر جگہ کی سیٹنگ کو کھول لیں۔

نتیجہ

آپ اپنے بارے میں اور ان لوگوں کے بارے میں جو آپ کو تشدّد کرنے والے تک پہنچا سکیں، کتنا پتا کر سکتے ہیں؟ حل اپنی پروفائل کو کیسے محفوظ کر سکتے ہیں، پتا کریں۔ آپ ایک جالی پروفائل بناسکتے ہیں جو کہ دیکھنے میں اصلی لگے تا کہ آپ پر تشدّد کرنے والا بھی اس دھوکے میں آ جائے۔ لوکیشن کی سیٹنگ کو بند کر دیں۔

☑ پتا کریں آپ نے کس ویب سائٹ کو سبسکرائب کیا ہوا ہے

me.unroll پہ جائیں اور دیکھیں کہ آپ نے کس ویب سائٹ کو سبسکرائب کیا ہوا ہے۔

نتیجہ یہ ایک ویب سائٹ/سروس کی لسٹ بنائے گا۔ حل ان ویب سائٹ سے اپنا نام ہٹائیں جن کی آپ کو ضرورت نہیں۔اگلے سٹیپ پہ اس لسٹ کی مدد حاصل کریں۔ Adblocker/Blur جیسے پلگ ان کو انسٹال کریں۔

☑ پاس ورڈ اور ویب کیم کا چیک اپ

آپ کے کتنے پاس ورڈ ایک جیسے ہیں؟ ان ویب سائٹ کا خاص طور پہ دھیان دیں جو اتنی محفوظ نہ ہوں۔

نتیجہ

تمام پاس ورڈ کو لکھ۔لیں کیا آپ کے کیمرے پہ ٹیپ لگا ہے؟

حل اپنے پاس ورڈ کو اور محفوظ بنائیں اور سب کے لئے ایک ہی پاس ورڈ نہ استعمال کریں۔اور اپنے ویب کیمرے کو پوسٹ-اٹ نوٹ سے ڈھک دیں؛ اس طرح آپ جب چاہیں اسے ہٹا سکتے ہیں۔اپنے فون اور لیپ ٹاپ پر پاس ورڈ مینیجر اور اینٹی –ٹریکنگ کا ایکسٹینشن ڈاؤن لوڈکریں۔

☑دوسرے آن لائن اکاؤنٹ اور بینکنگ

آپ کے جو اکاؤنٹ اور پاس ورڈ ہیں، انہیں ڈھونڈھیں۔ اور کون سے پاس ورڈ آپ کے پارٹنر کے اکاؤنٹ سے جڑے ہوئے ہیں مثال کے طور پہ: آپ کے ڈاکٹر کا، انشورنس کا وغیرہ۔

نتیجہ

اکاؤنٹ کی لسٹ، ان کے سیکورٹی کے سوالات، پاس ورڈ اور ان سے جڑے ہوئے اکاؤنٹ۔

حل

جو اکاؤنٹ جڑے ہوئے ہیں، ان کی معلومات تبدیل کردیں یا ان سے الگ ہو جائیں۔ اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کے لئے اکاؤنٹ کی تمام معلومات کو بدل دیں۔ ایک ہی پاس ورڈ کو ٢ مرتبہ استعمال نا کریں۔

Last updated