اس گائیڈ کو کیسے استعمال کیا جائے؟

آپ اس گائیڈ کو کس لئے استعمال کر سکتے ہیں؟

اس گائیڈ کے ذریعہ آپ اپنے حقوق درج ذیل طریقے سے استعمال کر سکتے ہیں:

  • آپ خود پر ظلم کرنے والے کے خلاف قانونی کاروائی کریں۔

  • بدسلوکی والے رشتے سے نکل سکیں

  • طلاق لینا

  • بچے کی کسٹڈی کو حاصل کرنا۔

  • اسائلم کی درخواست دینا۔

  • کوئی بھی اور حالات جہاں آپ کو اپنے خلاف ہوئی بدسلوکی کو ثابت کرنا ہو

  • اپنے ریکارڈ کے لئے۔

قانونی سسٹم اور طریقہ کار کافی پیچیدہ، سست اور سخت ہو سکتے ہیں۔ ہمیں اس بات پہ پورا یقین ہے کہ صحیح شواہد کو اگر اچھے اندازسے تیار کر کہ پیش کیا جائے تو آپ ان مشکلات کو آسانی سے قابو کر سکتے ہیں۔

کئی موقعوں پر اپنے خلاف تشدّدکرنے والے کے خلاف کریمنل کیس بنانا،آپ کے لئے ناممکن یا آپ کے خلاف خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ اس صورت میں اس گائیڈ کو استعمال کرتے ہوئےآپ اپنے ریکارڈ کے لئے کیس تیار کر سکتے ہیں۔آپ نہیں جانتے آپ کو کب اس کی ضرورت پڑ جائے۔

اگر پولیس آپ پر ہوئے یا ہوتے ہوئےتشدد کرنے والے شخص یا افراد کے خلاف کریمنل کیس بنا رہی ہے، تو اس گائیڈ کی مدد سے آپ نے جو معلومات اکٹّھی کی ہیں وہ آپ پولیس کو فراہم کریں۔ پولیس اپنی ضرورت کے لئے آپ سےمزید معلومات بھی حاصل کرے گی اور اس بات کی یقین دہانی کے لئے کہ یہ آپ کا ذاتی بیان ہےآپ سے انٹرویو بھی کرے گی۔ اگرممکن ہو تو آپ ریسٹریننگ آرڈرحاصل کریں ۔ اگر پولیس آپ کے کیس کی تفتیش کرنے سے انکار کر رہی ہو تو آپ ان آرگنائزیشن کی مدد حاصل کریں جو گھریلوتشدد کا نشانہ بننے والوں کے کیس سول/شہری،کرمنل یا کمیونٹی عدالتوں میں لے جانے میں مدد کرتی ہیں۔ آپ جہاں رہائش رکھتے ہیں اس کے مطابق دکارآمد ارگنائزیشن کی فہرست آپ یہاں سے حاصل کر سکتے ہیں۔

آپ کی جمع شدہ معلومات کو پیش کیا جانے والا حصہ اس صورت میں سب سے زیادہ مفید ہو سکتا ہے جب کیس کی تیاری امیگریشن اسٹیٹس اور دوسری ایجنسیوں سے متعلق ہو۔ البتہ آپ اس حصّے کا استعمال کرتے ہوے اپنا کیس پولیس، پراسیکیوٹر یا کوئی ایسی آرگنائزیشن جو آپ کی مدد کر رہی ہو، ان کے سامنے پیش کر سکتے ہیں تاکہ آپ اس کیس میں ان کی وابستگی کے آثار بڑھا سکیں چاہے وہ شروع میں اس پر آمادہ نہ ہوں۔

ہوسکتا آپ ماضی میں گھریلو تشدّد کا شکا رہےہیں یا اس کے اثرات سے اب تک گزررہے ہیں، یا آپ اب تک تشدّد کا شکار ہیں۔ اس بات کو یاد رکھنا بہت اہم ہے کہ آپ دبنے کے لائق نہیں بلکہ عزت کے حقدار ہیں۔

آپ کو اپنے حقوق حاصل کرنے کے لئے اور اپنا مستقبل بنانے کے لئے عملی قدم اٹھانا ہو گا، جس کے لئے آپ کو لوگوں کا یا اس گائیڈ جیسے ذرائع جو آپ کو اپنا حقائق برقرار رکھنے میں مدد کرسکیں، ان کا سہارا لینا ہوگا۔

کیا یہ گائیڈ میرے لیئے ہے؟

اگر آپ کسی بھی طرح کے گھریلو تشدد یا بدسلوکی کا شکار ہو رہے ہیں ، اور وسائل کی پہنچ سے دور ہیں، تو آپ اس گائیڈ کی مدد سے قانونی مشاورت پر پیسے خرچ کئے بغی تشدد کا ارتقاب کرنے والے کے خلاف کیس بنا سکتے ہیں ۔گھریلو تشدد اور بدسلوکی کیا ہے، اس کے بارے میں میں مزید معلومات نیچے دی گئی ہے اور اس کے ساتھ چین(CHAYN)، چین انڈیا اور چین پاکستان کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے۔ یہ گائیڈ اگرچہ، بنیادی طور پر گھریلو تشدد سے گزارنے والوں کے لئے ہے ، یہ گائیڈ ان لوگوں کے لئے بھی فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے، جو کسی قسم کی ناانصافی سے گزر رہے ہیں یا گزر چکے ہیں۔ اگر آپ کسی قریبی شخص کے لئے فکرمند ہیں تو آپ اس گائیڈ کے ذریعے ان کی مدد کر سکتے ہیں۔

ایک جملے میں: اگر آپ کے ساتھ کوئی نہ انصافی ہوئی ہے یا ہورہی ہے تو یہ گائیڈ آپ کو کسی وکیل کی مدد کے بغیر اپنا کیس از خود بنانے میں مدد کرے گی۔

حالانکہ، یہ گائیڈ شواہد ا اکھٹّےکرنے اور بغیر وکیل کی مدد کے اپنا کیس خود تیار کرنے اور اپنے حقوق حاصل کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے، لیکن یہ گائیڈ آپ کے کیس سے متعلق مخصوص قانونی مشورے کا نعم البدل نہیں ہے ۔اس لئے،اگر آپ قانونی مشاورت کے اخراجات اٹھا سکتے ہیں یا اگر کوئی وکیل آپ کو مقرر کیا گیا ہے، تو آپ اس کا پوری طرح سے فائدہ اٹھائیں۔ اگر آپ نے کسی وکیل سے قانونی مشورہ لینے کی کوشش کی اور انہوں نے آپ کی مدد کرنے سے انکار کر دیا تو یہ گائیڈ آپ کو شواہد اکھٹّا کر کے پیش کرنے میں اور وکیل کو آپ کا کیس لینے کے لئےآمادہ کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

اگر آپ یہ فیصلہ نہیں کر پا رہے کہ آپ کو قانونی کاروائی کرنی چاہئے یا نہیں، تب بھی آپ اس گائیڈ کی مدد سے شواہد اکھٹّا کرکے انہیں محفوظ رکھیں کہ شاید مستقبل میں آپ کو اس کی ضرورت پیش آ سکے۔

اس گائیڈ میں استعمال ہوئی زبان سے ایسا ظاہر ہوسکتا ہے کہ یہ گائیڈ صرف عورتوں کے لئے ہےمگر حقیقت میں یہ ان سب لوگوں کی مدد کے لئے ہے جو گھریلو تشدد سے گزر رہے ہیں ہوں چاہے وہ ہم جنسی یا مختلف جنسی شادی یا رشتے میں ہوں۔ یہ معلومات ان حالات میں بھی استعمال ہو سکتے ہیں اگر آپ اپنے والدین اور بہن بھائی کے ہاتھوں بدسلوکی کا شکار ہوں۔

اس گائیڈ میں دی گئی عام نصیحت آپ کو آپ کا کیس بنانے، تشدد کرنے والے کے احتساب میں مدد کرے گی اور آپ جہاں کہیں بھی رہتے ہیں وہاں اپنے حقوق کا استعمال کرنے میں مدد کرے گی۔ چین(CHAYN) کی ٹیم ہر ملک کے مطابق مخصوص گائیڈ لائن بنانے پر کام کر رہی ہے جو کہ ان مخصوص ممالک میں قانونی اور کلچرل طریقہ کر کو دھیان میں رکھتے ہوئے مزید معلومات فراہم کرے گی۔

کچھ ممالک میں، آپ لیگل ایڈکی سکیم کے تحت مفت قانونی مشاورت حاصل کر سکتے ہیں۔ البتہ، اس گائیڈ کے پیچھے دئیے گئے کئی وسائل آپ کو قانونی مدد حاصل کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔ اگر آپ کے ملک کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دی گئی، تو آپ اپنے علاقائی NGO (نان۔پرافٹ آرگنائزیشن /چیرٹی) سے مدد حاصل کر سکتے ہیں – اگر ان کے پاس گھریلو تشدد کے کیس کے متعلق کوئی تجربہ یا مہارت نا بھی ہو، تب بھی وہ آپ کو صحیح رخ میں گائیڈ کر سکتے ہیں۔

گھریلو تشدّد کیا ہے؟

گھریلو تشدّد ایک طرح کی بد سلوکی یا زیادتی ہے جو کہ جسمانی، جنسی یا ذہنی ہو سکتی ہے۔ اس کی کئی اقسام ہیں ۔یہ بہت طریقوں سے کیا جاسکتا ہے، اور یہ کسی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے، اور کسی طرح کے تعلقات میں بھی ہو سکتا ہے۔ اگر کسی دوسرے شخص کا رویّہ آپ پر جسمانی ذہنی یا جذباتی دباوُ ڈال رہا ہے اور اس کی وجہ سے آپ کسی طرح یا کسی وقت تکلیف محسوس کرتے ہیں تو آپ کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔ زیادتی، ایک بار بار پیش آنے والی صورت حال ہےجو کوئی بھی آپ کے ساتھ کر سکتا ہے۔ اس میں آپ کا پارٹنر، والدین، بہن بھائی، اولاد، رشتہ داراور سسرال والے شامل ہو سکتے ہیں۔ گھریلو تشدّد اورزیادتی کیا ہے اس کےبارے میں مزید معلومات آپ کو نیچے فراہم ہوگی اور اس کے علاوہ چین (CHAYN)، چین انڈیا اور چین پاکستان کی ویب سائٹس پر بھی موجود ہیں۔

اگرچہ، گھریلو تشدّد کی بین الاقوامی طور پر متفقہ کوئی ایک تعریف مقرر نہیں ہے اور مختلف ممالک میں اسکی وضاحت مختلف طریقے سے کی جاتی ہے، یونائیٹڈ نیشن"تشدّد" کو"ایک ایسا عمل قراردیتا ہے جو جنسی تفریق کی بنا پر کیا گیا تشدّد ہو یا جو جسمانی، جنسی یاذہنی تکلیف یا مشکل کا باعث بنے یا باعث بن سکتا ہو"۔ کچھ ممالک اس تعریف میں یہ اضافہ کرتے ہوئے اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ کسی بھی طرح کی جذباتی تکلیف اور مالی کنٹرول بھی زیادتی میں ہی آتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ عزت کی بناپرتشدّد، عورت کے اعضائے جنسی کو ناکارہ کردینا اور زبردستی کی شادی بھی اسی میں شامل ہے۔ بعض کلچرز کے مطابق زبردستی یا بچپن کی شادی یا زبردستی کا ازدواجی تعلق کافی متنازعہ مسلہ ہیں۔ آپ بیشک جہاں کہیں بھی رہتے ہوں، آپ کو ایسے مواقع کے تمام شواہد اکٹّھے کرنے چاہیئے، یہ مستقبل میں آپ کے کیس کی تیاری کے لئے کافی مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔

اگر آپ کو اپنے قریبی پارٹنر، اپنی فیملی یا سسرال سے اوپر بتائی گئی کسی بھی قسم کی بھی زیادتی کا سامنا ہے: چاہے وہ جسمانی، جنسی،ذہنی ،جذباتی یا مالی ہو، یہ گائیڈ آپ کے لئیے تیار کی گئی ہے۔ اس گائیڈ کا مقصدآپ کے خلاف ہوئے تشدّد کے شواہد اکٹّھے کرنے اور پیش کرنے میں آپ کی مدد کرنا ہے۔ شواہد اکٹّھے کرنا بہت ضروری ہے۔ آپ ان کو طلاق حاصل کرنے کے لئے، ملزم کے خلاف کرمنل چارجز لاگانے کے لئے یا اسائلم کی درخواست دینے کے لئے استعمال کر سکتےہیں۔

اگرچہ کیس جیتنے کے لئے یا ہرقسم کی در پیش قانونی صورت حال کے لئے آپ صرف اس گائیڈ پر انحصار نہیں کر سکتے لیکن اس کے باوجود یہ آپ کے لئے ایک اہم وسیلہ ہے۔ اگرآپ کوئی قانونی مدد لینا چاہتے ہیں تو یہ گائیڈ آپ کے کیس کی جلد تیاری کے عمل میں مددکرے گی۔ ہم سے جتنا ہوسکا ہم نے اس گائیڈ میں اتنی معلومات شامل کردی ہیں۔ اگراس دوران آپ کو کسی بھی وقت یہ سب ایک بوجھ لگنے لگے، تو آپ اس گائیڈ کو بند کر دیں– تھوڑا توقف کریں۔ جب آپ کو ایسا لگے کے آپ کر سکتے ہیں، تب اس کو دوبارہ پڑھنا شروع کریں۔ سب ٹھیک ہوگا۔

آپ یہ کر سکتے ہیں!

اس گائیڈ کو سمجھنا

اس گائیڈ کے ہر حصّے میں آپ کو سب سے پہلےملے گا:

١ – ان بنیادی باتوں کا خلاصہ، جو آپ کو معلوم ہونی چاہئے ۔اگر آپ جلدی میں ہیں، تو آپ صرف ان حصّوں کو پڑھ سکتے ہیں۔

٢ ۔ مزید ٹپس اور وضاحت کے ساتھ تفصیلی حصّہ۔

٣ ۔ ایک نمونہ یا مثال۔

اس گائیڈ کے آخر میں آپ کو ایک وسائل کا اپینڈکس ملے گا، جس میں تمام فائدہ مند نمونے اور آپ کے لئے مفید آرگنائزیشن کی لنکس موجود ہیں۔

نیچے دئیے گئے حصّوں میں، ہم نے شواہد جمع کرنے اور پیش کرنے کے بنیادی ہدایات کا خلاصہ دیا ہے۔ چاہے آپ کے خلاف جس قسم کا بھی گھریلو تشدّد ہوا ہو یا آپ کے ملک کے قوانین کیا ہیں، اس قسم کے شواہد اکٹّھے کرنا اور اسے پراثر انداز میں پیش کرنا، بلآخر آپ کے کیس کی حمایت ہی کرے گا۔ اگر آپ چاہتے ہیں اور پھر بھی شواہد اکٹّھے نہیں کر پا رہے ہیں، آپ تب بھی وہ تعلق ختم کر کے تشدّد کرنے والے کے خلاف کیس بنا سکتے ہیں۔ ہم نے آپ کے فرار ہونے کے لئے بنیادی ٹپس بھی اکھٹّا کی ہیں جنہیں آپ اپینڈکس میں دیکھ سکتے ہیں۔ تفصیلاتی گائیڈ کے لئے، آپ فرار کے لئے کیسے پلان کیا جائے کی گائیڈ کو دیکھیں یا ڈاؤن لوڈ کریں۔

شواہد اکھٹّا کرنا

شواہد جمع کرنا نہایت ضروری ہے، اور یہ کام جتنی جلدی ممکن ہو سکے شروع کر دینا چاہئے؛ جب آپ پُر تشدّد رشتے میں موجود ہوں۔ اگلے سیکشن میں آپ کوعملی مثالیں دی گئی ہیں کہ کس قسم کے شواہد مفید ہو سکتے ہیں اور ان کیسے حاصل کیا جانا چاہئے۔آپ دیکھیں گے کہ آپ شواہد جمع کئے بغیربھی بہت سی اہم چیزوں کا دھیان رکھ سکتے ہیں جو آپ کے کیس کے لئے مدد گار ہو سکتی ہیں۔

آپ مختلف قسم کے شواہد فراہم کر سکتے ہیں: مختلف بیانات،قانونی دستاویز ،خطوط اور رپورٹس سے لے کر زیادتی کے ویڈیو اورآڈیو ثبوت تک۔اس طرح کے تمام ثبوت مفید ہیں، اس لئے یہ اہم ہے کہ ان کو اکھٹّا کریں اور زیادتی کےاور اس سے جڑے تمام واقعات کو جتنا تفصیل سے لکھ سکتے ہیں لکھ کر رکھیں۔ (مثلاً پولیس کی مداخلت، عدالت کے آرڈرز، پناہ گاہ جانا)۔

آپ اپنی میں تفصیلات میں جتنے عین مطابق ہوں گی ،آپ کا بیان اتنا پراثر ثابت ہوگا۔(مثلاً اس نے کونسی گالی دی؟ انہوں نے کب سے آپ کو تالا لگا کر بند کرنا شروع کیا یا کس قسم کی پابندیاں لگانا شروع کیں۔آپ نے کب محسوس کیا کہ آپ کوکسی انداز سے دھمکایا جا رہا ہے؟)۔ اگر آپ اب بھی اس تشدّد زدہ ماحول اور گھر کا حصّہ ہیں، تو آپ کوشش کریں کہ آپ ایک ڈائری رکھیں جس میں آپ چھوٹے چھوٹے واقعات کو نوٹ کر سکیں۔اس ڈائری کو پھرآپ کسی بھی مقصد کے لئے بطور ثبوت استعمال کر سکتے ہیں۔اگر آپ کو خدشہ ہے کہ 'وہ' یعنی آپ پر تشدّد کرنے والا آپ کی ڈائری کو ڈھونڈھ کر پڑھ سکتا ہے ، تو آپ آن لائن پینزو جیسا خفیہ جرنل بناسکتے ہیں۔

اپنے کیس کو مضبوط بنانے کےلئے زیادہ سے زیادہ تفصیل شامل کریں تاکہ ملزم یا کوئی اور آپ کے پیش کئے گئے شواہد سے انکار کر کے ان کو کو مشکوک قرار دینے کی کوشش نہ کرسکے۔ مثال کے طور پر اگر آپ کو نازیبا میسج کرنے سے انکار کرے اور کہے کہ آپ غلط کہ رہے ہیں تو ثبوت آپ کے پاس موجود ہو۔ ملزم آپ کے دئیےگئے ثبوتوں پر سوالات اٹھانے کے لئے آپ کی ذہنی حالات پر شک کر سکتا ہے، کہ جس سے وہ یہ ظاہر کرنے کی کوشش کرے گا کہ الزام لگانے والا کنفیوز ہے یا اسکی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے۔ اسکو’ گیس لایٹننگ ‘ کہتے ہیں۔ مضبوط رہیں اور اپنے جمع کئے گئے ثبوت پر قائم رہیں۔ یہ اس بات کا ثبوت ہو گا

کہ آپ سچ کہہ رہے ہیں اور آپ کے الزامات درست ہیں۔

آپ دیکھیں گے کہ ایسی باتیں بھی مفید ہو سکتی ہیں جنہیں آپ کام کے ثبوت نہیں سمجھتے۔ اور ایسی چیزیں جنیں آپ بالکل غیر اہم سمجھتے ہیں وہ آپ کے کیس کے لئے بہت اہم ہو سکتے ہیں۔آپ کے پاس کچھ موجود ہونا نہ ہونے سے بہت بہتر ہے۔

اگر آپ کو اب بھی لگتا ہے کہ آپ کے پاس جمع کرنے یا پیش کرنے کے لئے کوئی ثبوت نہیں ہیں، تو اس صورت میں کسی قابل اعتماد دوست سے بات کرنا فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ وہ ایسے ذرائع پر غور کرے گا جن کو ہوسکتا ہےآپ نے نظر انداز کر دیا ہو۔ شروع میں یہ مشکل لگے گا لیکن وقت کے ساتھ آسان ہو جائے گا۔ سوچیں کے آپ پر تشدّد کرنے والے نے آپ کے ساتھ کتنی زیادتی کی ہے۔ کتنی دفع یہ سب کچھ دوسرے لوگوں کے سامنے ہوا ہے؟ کیا انہوں نے ٹیکسٹ یا آن لائن میسج کے ذریعےآپ کو دھمکایا ہے؟ آپ کے ارد گرد کئی طرح کے شواہد موجود ہوں گے۔آپ کو بس انہیں ڈھونڈنے کی ضرورت ہے! اس گائیڈ کی مدد سے شواہد جمع کرنے کا پلان بنائیں۔ آپ یہ کر سکتے ہیں!

ثبوت پیش کرنا

آپ کے ثبوت پیش کرنے کے انداز سے آپ کے کیس پر بہت فرق پڑسکتا ہے۔یہ ثبوت ایک کہانی سنا رہے ہیں، آپ کی کہانی۔ ان کو منظّم انداز میں رکھنے سے یہ آپ کی کہانی مزید بہتر اور واضح انداز میں سنا سکتے ہیں۔

اگر آپ یہ ثبوت قانونی طور پر پیش کر رہے ہیں تو اسکا بہت فائدہ ہو گا کیونکہ عدالتیں اکثر بہت مصروف اور وسائل کی کمی کا شکار ہوتی ہیں۔ لیکن اگرآپ ایسا نہ بھی کر رہے ہوں تو بھی واقعات کو ترتیب وار رکھنا بہتر ہے۔

اس بات کا دھیان رکھیں کہ آپ تمام شواہد کو ان کی ضروری معلومات کے ساتھ پیش کریں۔یہ ضروری ہے کہ آپ کے تمام شواہد ٹھیک ترتیب میں ہوں تاکہ لوگ اس کو آسانی سے پڑھ کر سمجھ سکیں۔اگلے سیکشن میں ہم آپ کو شواہد کا زبردست فولڈر بنانے کے لئے قدم بہ قدم نصیحت دیں گے۔

Last updated