شواہد کی اقسام: تصاویر

اس میں کیا شامل کرنا چاہئے :

  • تصاویر(ڈیجیٹل یافزیکل یا دونوں)

  • شامل کرنے والی تصاویر کی اقسام(تفصیلات والے حصّے کو دیکھیں)

  • تصاویر پر واضح طور پر نمبر لگائیں

  • تاریخ اور وقت

  • تصویر کا مفہوم سمجھانے کے لئے نوٹ

ٹریگر وارننگ: اگلے صفحے پر زخموں اور نیل کے نشانات ہیں – اگر اس کو دیکھنے سے آپ کو تکلیف ہو سکتی ہے تو اس کو چھوڑ کر اگلے صفحے پر چلے جائیں۔

تفصیلات :

تصاویر آپ کے کیس کا بہت اہم اثاثہ ہیں۔ لیکن، وڈیو فائلز کی طرح، ان کا بھی مفہوم موجود ہونا چاہئے۔ تصویر کا مفہوم اور اس کی تاریخ شامل کرنا یاد رکھیں۔ اپنی چوٹوں کے بارے میں بتاتے ہوئے، بہتر ہو گا کہ آپ ان چوٹوں کی کئی تصاویر لے کر رکھیں: اس نیل یا زخم کی قریب سے تصویر لیں، ساتھ ہی ساتھ پورے جسم کی یا جسم کے اس حصّے کی اپنی شکل کے ساتھ تصویر لیں تا کہ اس سے یہ ثابت ہو جائے کہ یہ تصویر آپ کی اپنی ہے۔ اس سے جیوری یا دیکھنے والے کو چوٹ کا مفہوم اور اس کی شدّت سمجھ سکتے ہیں۔ چاہے آپ کو چوٹ معمولی ہی کیوں نہ لاگ رہی ہو، آپ اس کا ریکارڈ رکھیں، آگے جا کر یہ ایک اہم ثبوت بن سکتا ہے۔ اس کی فکر نہ کریں کہ آپ پر تشدّد کرنے والا یہ دعویٰ کرےگا کہ یہ چوٹیں آپ کی خود کی حرکتوں کا نتیجہ ہے جیسا کہ خود سوزی یا کوئی حادثہ۔ ڈاکٹراکثر مہارت سے صرف تصاویر دیکھ کر ہی بتاسکتے ہیں کہ چوٹیں کیسے لگیں۔

یاد رکھیں کہ تشدّد یا زیادتی کی اقسام میں جذباتی اور نفسیاتی نقصان بھی شامل ہے۔ تو، مثال کے طور پر، اگر آپ پر تشدّد کرنے والا آپ کو گھر میں بند رکھتا ہے یا ضروریات زندگی آپ تک پہنچنے نہیں دیتا یا آپ کی بنیادی ضروریات پورا نہیں کرتا، ایسی صورت میں آپ جس ماحول میں رہتے ہیں اس کی تصاویر، آپ کی جذباتی اور نفسیاتی مشکلات دکھانے کے لئیے ثبوت بن سکتی ہیں اور بہت مفید ہو سکتی ہیں۔

آڈیو شواہد کی طرح، تصاویر کو لیتے ہوئے اور ان کو رکھتے ہوئے احتیاط برتیں۔ دھیان رکھیں کہ، آپ پر تشدّد کرنے والا ان تک نہ پہنچ سکے۔ آپ ان کی الیکٹرانک اور فزیکل دونوں کاپیاں بنا کر رکھیں، پر اس بات کا دھیان رکھیں کہ وہ کسی محفوظ جگہ پر چھپی ہوئی ہوں۔ آپ ان کی کاپیاں کسی قابل بھروسہ شخص کو بھی دے سکتے ہیں یا انہیں ای میل کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کو اپنے اوپر تشدّد کرنے والے کی اپنے کسی فیملی ممبر یا دوست سے بات کرتی ہوئی گفتگو میسج کے روپ میں یا کسی اور ذریعے سے ملیں، تو انہیں رکھ لیں۔ انہیں ڈیلیٹ نہ کریں۔

آپ ان اقسام کی تصاویر شامل کر سکتے ہیں:

  • مندرجہ ذیل کے سکرین شاٹ:

    • فیس بک کے سٹیٹس

    • پرائیویٹ میسیجز

    • سوشل میڈیا میڈیا پہ کوئی گفتگو

    • ایس –ایم۔ایس: ان ایس۔ایم۔ایس کا سکرین شاٹ یا اس کی تصویر صرف اس بات کو دوہرانے سے بہتر مشورہ ہے۔

  • چوٹوں کی تصاویر:

    • آپ کی اپنی ۔ اس بات کا بھی ذکر کریں کہ کیوں آپ نے اپنے آپ کو ڈرا ہوا محسوس کیا۔

    • کسی اور کی – جو آپ کے اوپر تشدّد کرنے والے کی عادات کو سامنے لائے گا۔

  • تصاویر جو آپ کی روز مرّہ کی زندگی اور اس دوران آپ جس جذباتی، ذہنی اور جسمانی نقصان سے گزرے ہیں اس کا ثبوت دے –

    • آپ کے گھر/ کمرے کی تصاویر-کوئی ایسی چیز جو آپ کو اس تعلق میں اپنے آپ کو دبا ہوا، مایوس اور ڈرا ہوا محسوس کروائے۔

  • تشدّد کے لئے اگر کوئی ہتھیار استعمال کئےگئے ہوں، خاص طور پہ اگر ان پہ اس کا استعمال واضح ہو (مثلاً: اگر ان پہ خون لگا ہو )۔

  • شناختی کاغذات /پراپرٹی کے کاغذات کی تصاویر اور ان تمام چیزوں کی تصاویرجو آپ پر تشدّد کرنے والے سےآپ کے تعلق کا اظہار کریں اور جن کی اصل کاپی آپ اپنے پاس نہیں رکھ سکتیں جیسے کہ: شادی کا لائسنس، یہاں تک کہ آپ کی شادی کے دن کی کوئی تصویر۔

آڈیو ریکارڈنگ کی طرح، آپ ان شواہد کو جمع کریں چاہے آپ کو یقین نہ بھی ہو کہ یہ فائدہ مند ہو سکتا ہے۔نہ جانے کس وقت کسی کو اپنی مدد کے لئے آمادہ کرنے کے لئے آپ کو اس کی ضرورت پڑ جائے!

نمونہ/مثال:

چوٹ کی تصویر

"ایک دفعہ مجھے بہت بری طرح مارا گیا، مجھے یاد ہے کہ میرے پاس موقع تھا کہ میں ثبوت کے لئیے اپنی تصویر لے سکتی تھی لیکن یہ سوچ کر میں نے ایسا نہیں کیاکہ اگر لوگ اس کو دیکھ لیں گے تو مجھے کس قدر شرمندگی اور توہین برداشت کرنی ہوگی۔ میں نے خود سے اور دوسروں سے اس بات سے بھی انکار کردیا کہ میرے پاس ثبوت جمع کرنے کا کوئی موقع تھا۔ مجھے اب اپنے اس فیصلے پر افسوس ہوتا ہے کیونکہ جیسے وقت گزرا مجھے احساس ہوا کہ اس وقت ثبوت جمع نہ کرنا میرے لئے نقصاندہ اور مجھ پر تشدّد کرنے والوں کے لئے فائدہ مند رہا۔ اب میں ثبوت اکھٹّے کرنے سے نہیں گھبراتی۔ بلکہ ایسا کرنا مجھےتسلی دیتا ہے کہ میں اس کا استعمال اپنی آزادی حاصل کرنے کے لئے کر سکتی ہوں۔"۔۔۔۔ بہادرعورت، ٢٤

Last updated