# بہترین پاسورڈ

![](https://2215470000-files.gitbook.io/~/files/v0/b/gitbook-legacy-files/o/assets%2F-LMA_kV7gMeMHGE2fjOJ%2F-LMA_xy6WPTss1asaS_j%2F-LMAcHORTpGNeoB4q9Zz%2FPawsword.gif?alt=media\&token=a0fcae58-584f-4316-8ebd-081295246763)

####

#### پاس ورڈ کی حفاظت

* ’میرا پاس ورڈ کتنا محفوظ ہے؟‘‘ پر جائیے اور اپنے پاس ورڈز کی صلاحیت کا امتحان لی جیے :[https://howsecureismypassword.net](https://howsecureismypassword.net/)
* کبھی بھی اپنے پاس ورڈز کو دوبارہ استعمال نہیں کریں
* مختلف ویب سائٹز پر ایک ہی پاس ورڈ نہیں استعمال کرین ـ ہرویب سائٹ کے لیے ایک نیا پاس ورڈ بنائیں
* اپنے براؤزر کو اپنا پاس ورڈ محفوز (سیو) نہیں کرنے دیں
* پاس ورڈ میں الفاظ کی جگہ جملہ ڈالنے کا سوچیں
* بڑے اور چھوٹے حروف، عدد (نمبرز) اور علامتوں کا استعمال کریں۔ توانا پاس ورڈ جنریٹر (اسٹرونگ پاس ورڈ جنریٹر) دیکھیے: [https://strongpasswordgenerator.com](https://strongpasswordgenerator.com/) پاس ورڈ مینیجرز میں بالعموم بنیادی طور پر پاس ورڈ تخلیق کرنے کا جنریٹر ہوتا ہے جو پیچیدہ پاس ورڈ بناتا ہے۔

#### پاس ورڈ مینیجرکا استعمال کریں

پاس ورڈ منتظم (مینیجمنٹ) کرنے والا سافٹ وئیرآپ کے پاس ورڈ کی خوفیہ شکل زخیرہ کرتا ہے۔ اس طرح آپ ایک انوکھا اورمحفوظ پاس ورڈ استعمال کر سکتے ہیں ہر الگ سروس کے لیے بغیر انہیں یاد رکھے۔ بہت سارے [مفت پاس ورڈ مینیجرزمیں](http://thehackernews.com/2016/07/best-password-manager.html) سے آپ چن سکتے ہیں جیسے کہ [کی پاس KeePass](http://keepass.info/) (دیکھیں اس کو کس طرح نصب کرتے ہیں اور استعمال بھی:<https://www.youtube.com/watch?v=GyuVLIbmI5U> ، لاسٹ پاس: <https://lastpass.com/how-it-works/>اور پیڈ لاک: <https://padlock.io/>

#### آپ کو پاس ورڈ کیسے بدلنا چاہیے

س بات پرکافی بحث ہو چکی ہے کہ آپ کو اپنا پاس ورڈ کتنے وقفے کہ بعد بدلنا چاہیے۔ یہ بھی تجویزکیا گیا ہے کہ ہر ۳ سے ۹ مہینوں کے درمیان پاس ورڈ بدل لینا چاہیے۔ ہم یہ بھی مشورہ دیتے ہیں کہ اپنے آپ کو محفوظ قرار کرنے کے لیے آپ اپنا پاس ورڈ باربار بھی بدل سکتے ہیں۔

#### ٹو فیکٹر اوتھینٹیکیشن (2FA)

ٹو فیکٹر اوتھینٹیکیشن آپ کے اکاؤنٹ میں گھسنے والے کی کوشش کو مشکل کر دیتا ہے۔ نہ صرف آپ اپنے اکاؤنٹ کو کھولنے کے لیے ایک کام کرتے ہیں، یعنی کہ پاس ورڈ ڈالنا، بلکہ آپ ایک دوسرے قسم کا ڈیٹا بھی ڈالتے ہیں، جو ایک چھوٹا سا خوفیہ پیغام ہوتا ہے جو آپ کو ای میل، پیغام رسانی (ٹیکسٹ میسج)، یا آپ کے فون پر ایک ایپ کے ذریعے ملتا ہے۔ دیکھیے کونسی سائٹز آپ کو ٹو فیکٹر اوتھینٹیکیشن استعمال کرنے کے قابل کرتی ہے:

<http://twofactorauth.org/><br>


---

# Agent Instructions: Querying This Documentation

If you need additional information that is not directly available in this page, you can query the documentation dynamically by asking a question.

Perform an HTTP GET request on the current page URL with the `ask` query parameter:

```
GET https://chayn.gitbook.io/diy-online-safety/urdu-ardw/b-tryn-paswr.md?ask=<question>
```

The question should be specific, self-contained, and written in natural language.
The response will contain a direct answer to the question and relevant excerpts and sources from the documentation.

Use this mechanism when the answer is not explicitly present in the current page, you need clarification or additional context, or you want to retrieve related documentation sections.
